تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںجرائم و حادثاتشہر کی خبریں

حیدرآباد:جسم فروشی کا بین الاقوامی ریاکٹ بے نقاب

Hyderabad: International prostitution racket exposed.

حیدرآباد 5 مئی، شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں پولیس نے ایک فلیٹ پرچھاپہ ماراجہاں پرجسم فروشی کا کاروبارکیاجارہاتھا۔پولیس کی اس کارروائی کے دوران بین الاقوامی جسم فروشی کے ریاکٹ کا انکشاف ہوا۔پولیس کے مطابق، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش سے نوجوان لڑکیوں کو لا کر یہاں جسم فروشی کے دلدل میں پھنسایاگیا تھا۔نائک نامی شخص اس ریاکٹ کا سرغنہ تھاجس کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ متاثرہ خواتین کو رسکیوہوم بھیج دیاگیا۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع دیں، ان کی شناخت کو مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button