تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںجرائم و حادثاتخبریں
تلنگانہ:ماموں کی شادی میں آئے لڑکے کی حادثہ میں ہلاکت۔خوشی کی تقریب ماتم میں تبدیل
Telangana: Boy attending uncle’s wedding dies in accident; joyful celebration turns into mourning.

حیدرآباد 5 مئی، ماموں کی شادی میں آئے لڑکے کی حادثہ میں ہلاکت کے بعد خوشی کاگھرماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے میدک ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے شالی پیٹ سے تعلق رکھنے والا ایم ہرشت اپنے والدین کے ساتھ ماموں کی شادی کے سلسلہ میں ابراہیم پور گاؤں آیا تھا۔ تین دن قبل شادی کی تقاریب مکمل ہوئیں اور وہ ماموں کے گھر میں ہی مقیم تھا۔ گھر کے سامنے کھڑی دھان کاٹنے والی مشین کو جب ڈرائیور نے ریورس میں لیا تو پیچھے کھڑا ہرشت مشین کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اس حادثہ کے سبب شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔