تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںخبریںہندوستان ؍ ملک کی خبریں
دہشت گردی کے خلاف کارروائی پر فخر، فوج کی جرأت کو سلام
فوج کی بحفاظت واپسی پر اطمینان، محمد اعظم علی کا بیان

سینئر بی آرایس قائد محمد اعظم علی نے ملک کی مسلح افواج کی جانب سے دشمن کے کیمپس کو نشانہ بنانے پر گہری مسرت اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہندوستانی فوج نے دہشت گردی کے خلاف جو ٹھوس قدم اٹھایا ہے، وہ نہ صرف بہادری کی علامت ہے بلکہ ملک کے دفاعی عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "جو جوان اس مہم میں شریک ہوئے، ان کی بحفاظت واپسی سے دل کو تسلی ملی ہے۔ انہوں نے ایک شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا، ہندی ہیں ہم وطن ہیں ہندوستاں ہمارا۔ بی آرایس لیڈر نے کہا کہ ہمیں ہر سیاسی و نظریاتی اختلاف کو ایک طرف رکھ کر صرف ایک مقصد، یعنی قومی اتحاد، کو سامنے رکھنا چاہیے۔