تلنگانہ:پاکستان کی اشتعال انگیزی کے خلاف بائیک ریالی کا انعقاد
Bike rally held against Pakistan's provocation

پاکستان کی اشتعال انگیزی کے خلاف تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے ایلندومیں قومی پرچموں کے ساتھ ایک بائیک ریالی کا نکالی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے ہندوستانی سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے نعرے بلند کئے گئے۔ریالی میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور طلباء کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور حب الوطنی کے نعرے لگاتے ہوئے ملک کے اتحاد اور سالمیت کا مظاہرہ کیا۔ریالی کے دوران شہید سپاہیوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ”شہیدوں امر رہو” اور ”بھارت ماتا کی جے” جیسے نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔ شرکاء نے بینرس اور پلے کارڈسکے ذریعہ پاکستان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی۔مقامی سماجی تنظیموں اور اسکولوں کے طلبہ نے بھی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔بعض افرادنے فوجی وردیاں پہن کر ملک کے محافظوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔