حیدرآبادی روایات میری وطن سے کافی مشابہت رکھتی ہیں: مس گیانا جلیکا سیمولس
Hyderabadi traditions closely resemble those of my homeland," says Miss Guyana, Jelisa Semuels

شہرحیدرآباد میں جاری 72 ویں مس ورلڈ مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے تلنگانہ کے دارالحکومت پہنچی مس گیانا جلیکا سیمولس نے کہا ہے کہ اُن کا اصل مقصد معذور بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے ایک تلگونیوزچینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد شہر انہیں بہت پسند آیا ہے اور یہاں کا کھانا نہایت لذیذ ہے تاہم اس میں مصالحہ جات کچھ زیاد ہ ہیں۔ جلیکا نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی حسن کے مقابلوں کی شوقین رہی ہیں۔ چارمینار کی سیر نے انہیں بے حد خوشی دی اور انہوں نے محسوس کیا کہ یہاں کی روایات اُن کے وطن سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔وہ پہلی مرتبہ ہندوستان بالخصوص حیدرآباد کا دورہ کررہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے لوگ اچھے ہیں اوراس شہرمیں ان کا استقبال خاندان کی طرح کیاگیا۔انہوں نے چومحلہ پیالیس جہاں پر حسیناوں کے اعزازمیں عشائیہ تربیت دیاگیا تھاکوکافی پسند کیا۔یہاں کی موسیقی شاندار ہے جوان کے ملک کے ثقافت کی یاد دلاتی ہے۔ہندوستان ان کے لئے گھر کی مانند ہے کیونکہ یہاں کی ثقافت اورروایات میں یکسانیت ہے۔چارمینار کے دورہ کے سلسلہ میں انہوں نے کہاکہ انہیں کافی اچھا لگااورا س کی تاریخ جان کر انہیں کافی خوشی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ان کا مقصد ان معذوربچوں کو تعلیم کی فراہمی ہے۔روایتی کلاس رومس معذوربچوں کیلئے نہیں ہوتی ہیں۔اسی لئے ان میں اُمید پیداکرتے ہوئے بامقصد بنانے کی مساعی کی گئی۔



