جرائم و حادثات
بائیک میں سانپ گھس گیا۔ تلنگانہ کے سرسلہ میں واقعہ۔ ویڈیووائرل

بائیک میں سانپ گھس گیا۔ تلنگانہ کے سرسلہ میں واقعہ۔ ویڈیووائرل
سانپ اگر جھاڑیوں یا بلوں سے نکل کر گھروں میں آ جائیں تو خوف کے مارے لوگ بھاگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کیونکہ اس کے ڈسنے سے جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ حالیہ دنوں میں جوتوں، ہیلمٹ اور بائیک میں سانپ کی موجودگی کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔تازہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسلہ میں پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل میں سانپ گھس گیا۔ بائیک کے مالک نے جب یہ بات محسوس کی تو فوراً گاڑی ایک میکانک کے پاس لے گیا۔چندرتی علاقہ میں پیش آئے اس عجیب و غریب واقعہ نے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔ میکانک نے ایک ایک کر کے پوری بائیک کے پرزے کھول ڈالے تب بھی سانپ نظر نہ آیا۔ آخر میں انجن کھولنے پر سانپ باہر نکلا جس پر تمام نے راحت کی سانس لی۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔