تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

جاریہ ماہ کے آخر تک تلنگانہ میں جنوبی مغربی مانسوں کی بارش شروع ہونے کا امکان

جاریہ ماہ کے آخر تک تلنگانہ میں جنوبی مغربی مانسوں کی بارش شروع ہونے کا امکان

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ تلنگانہ میں اس ماہ کے آخر تک جنوبی مغربی مانسوں کی بارش شروع ہو سکتی ہیں۔ یہ بارش ریاست کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہو سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق، مئی 27 تک ریاست میں مانسون کی بارش متوقع ہیں جو خاص طور پر تلنگانہ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے، خاص طور پر کسانوں اور باہر کام کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کریں۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عوام موسمی صورتحال پر نظر رکھیں اور ضروری حفاظتی اقدامات ضرور کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button