تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
محبوب آباد میں طوفانی بارش۔ زیرتعمیرپُل بہہ گیا۔ پانچ دیہاتوں کا رابطہ منقطع

تلنگانہ کے محبوب آباد میں طوفانی بارش۔ زیرتعمیرپُل بہہ گیا۔ پانچ دیہاتوں کا رابطہ منقطع
تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے کھمم گوڑم منڈل میں طوفانی بارش کے سبب زیرتعمیرپُل بہہ گیا جس کے نتیجہ میں پانچ دیہاتوں کی آمدورفت متاثر ہو گئی ہے۔مقامی افراد نے بتایا کہ پگلا پلی اور موڈرائی دیہاتوں کے درمیان یہ پُل زیر تعمیرتھا۔ اس صورتحال کے پیش نظر کنٹریکٹرنے اس راستسہ پر گاڑیوں کی آمدورفت روکنے کے لئے وارننگ بورڈز نصب کر دیا۔کنٹراکٹرکا کہنا ہے کہ وہ برسات سے قبل پل کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے سرگرم تھا، مگر اچانک ہونے والی شدید بارش نے نہ صرف پل کو نقصان پہنچایا بلکہ تعمیری سامان بھی پانی میں بہہ گیا۔اس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اُسے اس مالی نقصان سے بچانے کے لئے فوری امداد فراہم کی جائے