جرائم و حادثات

 خاتون نے کنویں میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی

 خاتون نے کنویں میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی

تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں خاتون نے کنویں میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق کِشٹاپورم کی رہنے والی 48 سالہ بالا مَنی اپنے شوہر کی بیماری کے باعث موت کے بعد اپنی ماں کے ساتھ زندگی گزار رہی تھی۔ کچھ عرصہ قبل اس کی ماں بھی چل بسی جس کے بعد وہ تنہا رہ کر کھیتی باڑی اور مقامی پولیس اسٹیشن میں صفائی کا کام کر کے گزر بسر کر رہی تھی۔ہفتہ کی صبح سے بالا مَنی لاپتہ تھی۔ اس کا بھائی مَلّیا نے رشتہ داروں اور اطراف کے افراد سے معلومات حاصل کی، مگر اس کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔ اتوار کی دوپہر ایک کھیت میں واقع کنویں میں ایک لاش دیکھی گئی، جس کی اطلاع ملتے ہی گھر والے وہاں پہنچے۔ شناخت کے بعد معلوم ہوا کہ وہ لاش بالا مَنی کی ہے۔اطلاع ملتے ہی مقامی سب انسپکٹر وِملا اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچی، لاش کو کنویں سے باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لئے مَرپلی سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button