جرائم و حادثات

نابالغ لڑکی کو تین سال سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے والا 73 سالہ ضعیف شخص گرفتار

تلنگانہ: نابالغ لڑکی کو تین سال سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے والا ضعیف شخص گرفتار

حیدرآباد: تلنگانہ کی رچہ کنڈہ پولیس کی شی ٹیمس نے ایک 73 سالہ ضعیف شخص کو گرفتار کر لیا جو گزشتہ تین سالوں سے ایک نابالغ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق ملزم اُس مکان کا مالک ہے جہاں لڑکی کا خاندان کرایہ پر رہتا ہے۔ جب لڑکی کے والدین گھر پر موجود نہ ہوتے تو وہ ضعیف شخص لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا، جبکہ والدین کی موجودگی میں نہایت شرافت اور تمیز سے پیش آتا۔مسلسل ہراسانی سے تنگ آ کر جب لڑکی نے یہ بات اپنے والدین کو بتائی تو انہوں نے اس پر یقین نہ کیا۔ تب لڑکی نے خود ہی ثبوت اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک دن ملزم کے گھر آنے پر اپنے موبائل فون سے اس کی حرکتوں کی ویڈیو ریکارڈ کی۔ویڈیو دیکھنے کے بعد لڑکی کے والدین سکتے میں آ گئے اور فوراً رچہ کنڈہ کی شی ٹیم سے رابطہ کیا۔ پولیس نے لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر کے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button