تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

کے سی آر نے 60 سالہ خواب کو حقیقت بنایا۔کے ٹی راما راؤ کا سابق وزیراعلیٰ کے سی آر کو خراجِ تحسین

کے سی آر نے 60 سالہ خواب کو حقیقت بنایا۔کے ٹی راما راؤ کا سابق وزیراعلیٰ کے سی آر کو خراجِ تحسین

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آر ایس کے سینئر لیڈرکے ٹی راما راؤنے اپنے والد اور سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام جاری کیا۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا”انہوں (کے سی آر)نے وہ معجزہ کر دکھایا جو 60 سالوں میں ممکن نہ ہو سکا!انہوں نے تلنگانہ کے لئے خالص جذبہ کے ساتھ ایک جمہوری تحریک چلائی۔انہوں نے علحدہ ریاست کے لئے جدوجہد کی، جو لاکھوں عوام کا خواب تھا۔انہوں نے کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ تلنگانہ کی پیاس بجھائی۔چھوٹے ذہن رکھنے والوں کے لئے ایک زندگی بھی کے سی آر کی قوت کو سمجھنے کے لیے کافی نہیں!کانگریس کے مسخروں کے لئے سو جنم بھی کافی نہیں کہ وہ تلنگانہ کے لیے کے سی آر کی خدمات کا ایک فیصد بھی انجام دے سکیں!“کے ٹی راما راؤ کے اس بیان کو کے سی آر کی قیادت اور تلنگانہ تحریک میں ان کے کردار کی زبردست ستائش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button