جرائم و حادثات
احمد آباد طیارہ حادثے کی وجہ سے مدھیہ پردیش بی جے پی کے تمام تنظیمی پروگرام منسوخ

احمد آباد طیارہ حادثے کی وجہ سے مدھیہ پردیش بی جے پی کے تمام تنظیمی پروگرام منسوخ
بھوپال، 12 جون: گجرات کے احمد آباد میں ہولناک طیارہ حادثے کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی مدھیہ پردیش نے آج اپنے تمام تنظیمی پروگراموں کو منسوخ کر دیا ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر وشنودت شرما کے دفتر سے دی گئی معلومات کے مطابق پارٹی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ مسٹر شرما نے گجرات کے احمد آباد میں ہوائی جہاز کے حادثے کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے 11 سال مکمل ہونے پر آج پوری ریاست میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس، پیشہ ورانہ میٹنگوں سمیت تمام تنظیمی پروگراموں کو منسوخ کر دیا ہے۔