جرائم و حادثات

فوج میں ملازمت دلانے کے نام پر دھوکہ،ایک شخص گرفتار

فوج میں ملازمت دلانے کے نام پر دھوکہ،ایک شخص گرفتار

حیدرآباد 23 جون: تلنگانہ کی ترملگری پولیس نے فوج میں ملازمت دلانے کے نام پر دھوکہ دینے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، بہار سے تعلق رکھنے والا آشیش کمار جو حیدرآباد میں ایک پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا، نے خود کو فوج سے وابستہ ظاہر کرتے ہوئے بہار کی 20 خواتین سے آرمی کینٹین میں آؤٹ سورسنگ نوکریاں دلانے کا جھانسہ دے کر رقم وصول کی۔اس نے ان میں سے دو خواتین کو بغیر اجازت آرمی کینٹین میں لے جانے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود سیکیورٹی ملازمین نے انہیں روک کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے آشیش کمار کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دھوکہ دہی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button