ضلع آصف آباد میں پانی کی شدید قلت ، خالی گھڑوں کے ساتھ عوام کا راستہ روکواحتجاج

تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں پانی کی شدید قلت ، خالی گھڑوں کے ساتھ عوام کا راستہ روکواحتجاج
حیدرآباد 24 جون: تلنگانہ کےآصف آباد ضلع کے جودے گھاٹ علاقہ میں واقع پورہ گاؤں کے عوام نے پینے کے پانی کی شدید قلت پر احتجاج کرتے ہوئے آصف آباد-عادل آباد قومی شاہراہ کو خالی گھڑوں کے ساتھ بند کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 دنوں سے 12 دیہاتوں کو پینے کا پانی فراہم نہیں کیا جا رہاہے جس سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔ عوام نے مشن بھاگیرتا اسکیم کے حکام پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل پر توجہ ہی نہیں دے رہے ہیں۔
احتجاج کرنے والوں نے اعلان کیا کہ جب تک ضلع کلکٹر خود آکر انہیں یقین دہانی نہیں کراتے وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ مقامی ایس آئی مدھوکر نے مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ اپنی ضد پر قائم رہے۔
بعد ازاں منڈل کے عہدیداروں کی مداخلت پر مظاہرین کو ایم پی ڈی او دفتر بلایا گیا جہاں انہوں نے آر ڈبلیو ایس کے اے ای، وشویشور کو یادداشت پیش کی۔تقریباً دو گھنٹے جاری اس راستہ روکو احتجاج کے باعث سڑک پر ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گیی۔



