تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںاسپورٹس ؍ کھیل

ڈی ایس پی محمد سراج کی کارکردگی بے حد متاثر کن رہی،حیدرآباد پولیس کمشنر کی مبارکباد

ڈی ایس پی محمد سراج کی کارکردگی بے حد متاثر کن رہی،حیدرآباد پولیس کمشنر کی مبارکباد

حیدرآباد۔5جولائی:  انگلینڈ کے خلاف جاری دوسرے ٹسٹ میچ میں ٹیم انڈیا کے اسٹار بولر محمد سراج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک، دو نہیں بلکہ چھ وکٹیں حاصل کیں۔ حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے محمد سراج کی ستایش کی۔ سوشل میڈیا پر سرگرم سی وی آنند نے سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: "تلنگانہ پولیس اور ڈی ایس پی محمد سراج کی کارکردگی بے حد متاثر کن رہی۔ امید ہے کہ وہ آئندہ بھی ٹیم کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button