تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

تلنگانہ میں کھاد کی کمی۔ریاستی حکومت جان بوجھ کر قلت پیدا کر رہی ہے،ہریش راو کی کانگریس اور بی جے پی پرشدید تنقید

تلنگانہ میں کھاد کی کمی۔ریاستی حکومت جان بوجھ کر قلت پیدا کر رہی ہے،ہریش راو کی کانگریس اور بی جے پی پرشدید تنقید

تلنگانہ کے سابق وزیر ہریش راؤ نے ریاست میں کھاد حاصل کرنے میں کسانوں کومشکلات پر حکومت کو تنقید کانشانہ بنایا۔انہوں نے ضلع سدی پیٹ میں آدھے گھنٹے سے زیادہ کسانوں کی شکایات سنیں۔ہریش راؤ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے دس سالہ دور میں کھاد کے ذخائر اپریل اور مئی میں ہی آجاتے تھے اور کسانوں کو کبھی ایسی قطاروں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ ریاستی حکومت جان بوجھ کر قلت پیدا کر رہی ہے تاکہ کسانوں کو نینو یوریا استعمال کرنے پر مجبور کیا جائے، جو ڈرون کے ذریعہ چھڑکاؤ پر فی ایکڑ 500 سے 700 روپے زیادہ خرچ کراتا ہے اور عام یوریا سے کم مؤثر ہے۔زرعی عہدیدار سے فون پر بات کرتے ہوئے راؤ نے مطالبہ کیا کہ کھاد کے مزید ذخائر منگوائے جائیں اور تقسیم صبح جلد شروع کی جائے تاکہ لمبی قطاروں سے بچا جا سکے۔انہوں نے بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ بہار انتخابات سے قبل اضافی کھاد ذخائر وہاں منتقل کر دیے گئے، جس سے تلنگانہ میں قلت پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سے آٹھ ایم پی اور دو مرکزی وزراء ہونے کے باوجود بی جے پی رہنما کسانوں کے لیے کھاد کا بندوبست کرنے میں ناکام رہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی پر بھی کسانوں کے مسائل نظر انداز کرنے کا الزام لگایا اور خبردار کیا کہ عوام مقامی بلدی اداروں کے انتخابات میں دونوں قومی جماعتوں کو سبق سکھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button