تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

یوم آزادی پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے پولیس عہدیداروں کو اعزازات

یوم آزادی پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے پولیس عہدیداروں کو اعزازات

حیدرآباد 14اگست: حکومت ہند نے یوم آزادی کے موقع پر بہترین خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کے لیے ملک بھر میں اعزازات کا اعلان کیا ہے۔ ان اعزازات میں تلنگانہ کے عہدیداروں کو ایک گیلنٹری میڈل، 2 پریسیڈنٹ میڈل اور 11 میرٹوریئس سروس میڈل سے نوازاجایے گا۔ اے ایس آئی سدھیا اور نڈامانوری حسین کو صدر کے میڈل کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔آندھرا پردیش کے عہدیداروں کو 2 پریسیڈنٹ میڈل اور 20 میرٹوریئس سروس میڈل دیے گئے ہیں۔ملک بھر میں جملہ 233 پولیس عہدیداروں کو پولیس گیلنٹری میڈل، 99 عہدیداروں کو پریسڈنٹ میڈل اور 758 افسران کو پولیس سروس میڈل سے نوازا جایے گا۔ ہر سال یوم آزادی کے موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداروں کو مرکزی حکومت کی جانب سے یہ اعزازات دیے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button