تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںجرائم و حادثات

رامنتاپور واقعہ افسوسناک ‘جامع تحقیقات کا مطالبہ:اعظم علی

رامنتاپور واقعہ افسوسناک ‘جامع تحقیقات کا مطالبہ:اعظم علی
کانگریس کے اعلیٰ قائدین کا مقام حادثہ کا دورہ نہ کرنا انتہائی افسوسناک
جگتیال کے تین خواتین کے اودگیر میں سیلابی پانی میںبہہ جانے کے واقعہ پراظہار رنج وملال

حیدرآباد: سینئر بی آرایس قائد محمداعظم علی نے رامنتاپور کے گوکل نگر میں پیش آئے واقعہ پرشدید افسوس کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ جنم اشٹمی جلوس کے دوران رتھ بجلی کی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں 6قیمتی انسانی جانیںتلف ہوگئیں۔مہلوکین کی کرشنا یادو‘سریش یادو‘سری کانت ریڈی ‘ردرا وکاس‘راجندرریڈی اور گنیش کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔محمداعظم علی نے کہاکہ ریاستی حکومت نے مہلوکین کے ورثاءکےلئے فی کس 5لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان کیاہے جوکہ ناکافی ہے۔محمداعظم علی نے کہاکہ اتنا بڑا واقعہ پیش آنے کے باوجود کانگریس کے اعلیٰ قائدین نے مقام حادثہ کا دورہ کرنے کی تک زحمت گوارہ نہیں کی۔جوکہ انتہائی افسوسناک امر ہے۔انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت مہلوکین کے ورثاءکو خاطر خواہ معاوضہ کی فراہمی کے علاوہ خاندان کے ایک فرد کو ملازمت فراہم کرے۔انہوںنے کہاکہ مقامی عوام نے انتظامےہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیاہے۔واقعہ کی جامع تحقیقات کی جائے ۔محمداعظم علی نے کہاکہ مذہبی جلوسوں کے موقع پر تمام محکمہ جات کے عہدیداران کو بہتر تال میل کے ساتھ انتظامات روبہ عمل لانے چاہئیں تاکہ ایسے سانحات پیش نہ آئیں۔محمداعظم علی نے کہاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کےلئے مناسب اقدامات روبہ عمل لائے جائیں۔انہوںنے مہاراشٹرا کے اودگیر میں پیش آئے ایک دلخراش حادثہ پر بھی شدیدرنج وغم کا اظہار کیا۔ اس واقعہ میں جگتیال ضلع کے ٹی آر نگر کی تین خواتین جو کار میں سفر کررہی تھیں۔سیلابی بہاﺅ میں بہہ گئیں۔تین خواتین حسینہ ‘سمینہ اور آفرین ایک درگاہ شریف پر حاضری کے بعد بذریعہ کار واپس ہورہی تھیں کہ شدید بارش کے نتیجہ میں ندی اور نالے ابل پڑے اور ان کی کار پانی کے تیز بہاﺅ میں بہہ گئی۔کار ڈرائیور شعیب کی لاش دستیاب ہوئی جبکہ خواتین کی تلاش جاری ہے۔محمداعظم علی نے عوام سے خواہش کی کہ وہ شدید بارش کے پیش نظر احتیاط کو ملحوظ رکھیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button