للیتا کلا تھورانم میں یومِ احتجاجِ پینشن، ملازمین کی بھرپور شرکت کی اپیل

للیتا کلا تھورانم میں یومِ احتجاجِ پینشن، ملازمین کی بھرپور شرکت کی اپیل
تلنگانہ گورنمنٹ ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (TGEJAC) کے احکامات کی روشنی میں ’’یومِ احتجاجِ پینشن‘‘ کے موقع پر یکم ستمبر کو للیتا کلا تورانم میں منعقد ہونے والے اجلاس کے سلسلے میں وال پوسٹر کا اجراء عمل میں آیا۔ یہ تقریب حیدرآباد ضلع کے صدر ایم۔بی۔کرشنا یادو اور ضلع سیکریٹری و حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (HMWSSB) کے ڈائریکٹر (ایڈمن) عبدالقادر کی زیرِ نگرانی واٹر بورڈ کے عملے کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر مقررین نے اپیل کی کہ ملازمین اپنے حقوق کے حصول کے لیے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ بڑی تعداد میں شریک ہوں اور یکم ستمبر کو للیتا کلا تورانم میں ہونے والے ’’یومِ احتجاجِ پینشن‘‘ کے پروگرام کو کامیاب بنائیں۔
اس تقریب میں ٹی۔جی۔او حیدرآباد ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر کے وِدیا ساگر، پبلسٹی سیکریٹری شرون کمار ریڈی، اور ایسوسی ایشن کے ارکان سریش، سرسوتی، بھیم سنگھ، سجاتا، انورادھا، ہری شنکر، سرینواس، کرن لال سمیت دیگر ذمے داران نے شرکت کی۔



