تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

جناب غیاث الدین بابو خان کا انتقال

جناب غیاث الدین بابو خان کا انتقال

حیدرآباد۔25اگست(آداب تلنگانہ نیوز)شہر حیدرآباد کی ہمدرد ومشہور شخصیت اور متعدد تعلیمی اداروں کے روح رواں جناب غیاث الدین بابو خاں ولدجناب عبدالکریم بابو خان کا آج انتقال ہوگیا۔وہ نہایت ملنسار اور فیاض شخصیت کے مالک تھے۔غیاث الدین بابو خان نے ا پنی زندگی کو کمزور اور غریب طبقہ کی تعلیمی ترقی کےلئے وقف کردیاتھا۔غیاث الدین بابو خان نے اپنے بھائی جناب بشیر الدین بابو خان مرحوم سابق وزیر کے ساتھ مل کر کئی فلاحی ادارے قائم کئے۔جن میں حیدرآباد زکوٰة اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ ودیگر شامل ہیں۔نماز جنازہ آج بعدنماز عشاءمسجد بقیع بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اورتدفین عمل میں آئی۔نماز جنازہ میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button