جرائم و حادثات

سڑک حادثہ میں باپ اوربیٹی ہلاک

تلنگانہ:سڑک حادثہ میں باپ اوربیٹی ہلاک

حیدرآباد، 26 اگست: حیدرآباد۔بیجا پور ہائی وے کے قریب چیوڑلہ میں پیر کی شب ایک دلخراش سڑک حادثہ میں ایک باپ اور اس کی چھوٹی بیٹی ہلاک ہو گئے۔مہلوکین افراد کی شناخت وقارآباد ضلع کے بیریلی گاؤں کے رہائشی رویندر (32) اور ان کی بیٹی کروپا (13) کے طور پر ہوئی ہے، جو معین آباد منڈل کے ٹولکٹا گاؤں کے گروکل اسکول میں ساتویں جماعت کی طالبہ تھی۔پولیس کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب رویندر اپنی بیٹی کے ہمراہ ٹووہیلر پر گھر واپس جا رہا تھا۔ ایک کنکریٹ مکسر، جسے مبینہ طور پر لاپرواہی سے چلایا جا رہا تھا، ان کی بائیک سے ٹکراگیی۔رویندر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ شدید زخمی کروپا کو فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نےوہاں پہنچ کرلاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button