تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںہندوستان ؍ ملک کی خبریں
بہار میں راہل گاندھی کی یاترا۔وزیراعلی تلنگانہ شریک

بہار میں راہل گاندھی کی یاترا۔وزیراعلی تلنگانہ شریک
حیدرآباد، 26 اگست: اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کی بہار میں جاری ‘ووٹر ادھیکار یاترا’ میں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی اور ان کے کئی کابینی رفقا بشمول نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا منگل کے روز شامل ہوئے۔ راہل گاندھی، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو اور بھارت بلاک کے دیگر نمائندے ایک ایس یو وی کی چھت پر بیٹھے ہوئے دیکھے گئے، جو آہستہ آہستہ چل رہی تھی اور جوشیلے ہجوم کو ہاتھ ہلا کر سلام کر رہے تھے۔ اس یاترا کے دوران عوام کا جوش وخروش دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔وزیراعلی تلنگانہ قومی دارالحکومت دہلی سے بہار روانہ ہویے جہاں انہوں نے اس یاترا میں حصہ لیا۔دربھنگہ کے قریب یہ باترانکالی گیی۔



