تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی، کئی اضلاع کے لئے ایلو الرٹ

تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی، کئی اضلاع کے لئے ایلو الرٹ
حیدرآباد، 6 ستمبر: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں کل ہلکی تااوسط بارش ہوسکتی ہے۔ متحدہ عادل آباد، نظام آباد، ورنگل اور میدک اضلاع کے لئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ نے کہا کہ حیدرآباد میں ہلکی بوندا باندی ہونے کا امکان ہے جبکہ باقی اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔



