جرائم و حادثات

ڈی آرآئی کی بڑی کارروائی، شمس آبادایرپورٹ پر14کروڑروپئے کا گانجہ ضبط

ڈی آرآئی کی بڑی کارروائی، شمس آبادایرپورٹ پر14کروڑروپئے کا گانجہ ضبط

حیدرآباد، 10ستمبر: نارکوٹکس کنٹرول بیورونے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر ایک مسافر کے پاس سے گانجہ ضبط کیا۔ایک اطلاع پر ڈی آرآئی کے عہدیداروں نے ایرپورٹ پر بنکاک سے حیدرآباد آنے والے ایک مسافر کے پاس سے بھاری مقدار میں گانجہ ضبط کیا اور اس مسافر کوحراست میں لے لیاگیا۔ اس مسافر کا تعلق شہر حیدرآباد سے ہے۔ضبط شدہ 13.9 کلوگرام گانجہ کی مالیت تقریباً 14 کروڑ روپے ہے۔حکام نے ملزم سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button