تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

منان خان کی زیرِ نگرانی 16 ستمبر کو ایک اور میگا جاب فیئر کا انعقاد

حیدرآباد: منان خان کی زیرِ نگرانی میگا جاب فیئر 2025 کا انعقاد 16 ستمبر 2025، منگل کے روز صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کِنگز پیلس فنکشن ہال، پِلر نمبر 67، گُڈیمَلکاپور، مہدی پٹنم، حیدرآباد میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس پروگرام کو ریڈ روز مارٹ، وِیز فیشن انڈیا اور آر آر چیریٹیبل ٹرسٹ کی سرپرستی حاصل ہے۔

اس جاب فیئر میں امیدواروں کے لیے آئی ٹی اور نان آئی ٹی کے ساتھ ساتھ "ورک فَرَم ہوم” ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ دسویں جماعت سے لے کر اِنٹر، آئی ٹی آئی، ڈپلومہ، بی فارمیسی، بی کام، بی ایس سی، بی سی اے، بی ٹیک اور کسی بھی ڈگری کے حامل طلبہ یا امیدوار، چاہے وہ فریشر ہوں یا تجربہ کار، اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔

اس میگا جاب فیئر میں ملک بھر کی سو سے زائد کمپنیاں حصہ لینے والی ہیں جو منتخب امیدواروں کو موقع پر ہی آفر لیٹر فراہم کریں گی۔ تمام جاب سیکرز خواہ وہ فریشر ہوں یا تجربہ کار اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بائیو ڈیٹا کی دس کاپیاں ساتھ لائیں۔

منان خان کے مطابق اب تک ان جاب میلوں کے ذریعے پورے ملک میں تیس ہزار سے زائد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں، اور یہ تمام خدمات مکمل طور پر بلا معاوضہ فراہم کی گئی ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ براہِ راست انٹرویو کے لیے پہنچیں۔ مزید معلومات کے لیے 8374315052 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button