تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںجرائم و حادثات

چیف منسٹر کے حلقہ انتخاب کوڑنگل میں عاشور خانے قبرستان اور چھلہ مبارک شہید

مقام واقعہ پرشدید احتجاج۔ محمد مجیب الدین، مسیح اللہ خان ،محمد اعظم علی، خواجہ بدرالدین ،ارشد علی خان، معید خان و دیگر گرفتار

چیف منسٹر کے حلقہ انتخاب کوڑنگل میں عاشور خانے قبرستان اور چھلہ مبارک شہید
مقامی مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر۔اطلاع ملتے ہی بی آر ایس قائدین پہنچ گئے۔
مقام واقعہ پرشدید احتجاج۔
محمد مجیب الدین، مسیح اللہ خان ،محمد اعظم علی، خواجہ بدرالدین ، ارشد علی خان، معید خان و دیگر گرفتار
انہدامی کارروائی سے ایمرجنسی کی یادیں تازہ

چھلہ مبارک کی اسی مقام پر دوبارہ ایستادگی کا مطالبہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی کے حلقہ انتخاب کوڑنگل میں عاشور خانوں، قبرستانوں اور چھلہ مبارک کو مسمار کرنے کے باعث مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔جیسے ہی اس بات کی اطلاع ملی۔ محمد مجیب الدین ریاستی صدربی آر ایس اقلیتی سیل،مسیح اللہ خان سابق صدر نشین وقف بورڈ ،محمد اعظم علی سینئر بی آر ایس قائد، خواجہ بدر الدین سینئر بی آر ایس قائد، محمد معیدخان سینئر بی آر ایس قائدکے علاوہ کوڑنگل کے بی آر ایس قائدین مقام واقعہ پر پہنچ گئے اور ظالمانہ انہدامی کارروائی کی شدید مذمت کی اور دھرنا دیا۔ڈی ایس پی سرینواس و دیگر پولیس عہدیداروں نے بی آر ایس قائدین کوگرفتار کر لیا اورپولیس اسٹیشن منتقل کیا۔بعد ازا ں بی آر ایس قائدین کی شخصی مچلکہ پر رہائی عمل میں آئی۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محمد مجیب الدین نے عاشور خانوں ،قبرستانوں اور چھلہ مبارک کو شہید کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ریونت ریڈی کے دور حکومت میں عبادت گاہوں کو مسمار کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں ایسے واقعات سے اندرا گاندھی کے ایمرجنسی کے دور کی یادیں تازہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے چھلہ مبارک کی اسی مقام پر دوبارہ ایستادگی کا مطالبہ کیا۔محمد مجیب الدین نے کہا کہ بلڈوزر کے ذریعہ قبرستانوں کو مسمار کیا گیا اور قبور کی بے حرمتی کی گئی۔ انہوں نے ظالمانہ کارروائی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مذہبی مقامات کی شہادت پر بی آر ایس خاموش نہیں بیٹھے گی ۔کانگر یس حکومت کا ہر سطح پر تعاقب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button