تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ایرراولی میں کے سی آر کی صدارت میں بی آر ایس قائدین کا اہم اجلاس

ایرراولی میں کے سی آر کی صدارت میں بی آر ایس قائدین کا اہم اجلاس

تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ اور بی آر ایس پارٹی کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے ایرراولی واقع اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے سینئر قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر)، سابق وزراء ٹی ہریش راؤ، محمد محمود علی، پدماراؤ گوڑ اور سبیتا اندرا ریڈی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پارٹی کی موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو پارٹی کی آئندہ حکمت عملی کے تناظر میں نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button