تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

تلنگانہ تحریک کے مجاہد راجیش نائک کی تلنگانہ جاگروتی میں شمولیت

تلنگانہ تحریک کے مجاہد راجیش نائک کی تلنگانہ جاگروتی میں شمولیت

تلنگانہ تحریک کے کارکن اور جئے شنکر بھوپال پلی ضلع لائبریری کارپوریشن کے سابق چیئرمین ننگوت راجیش نائک تلنگانہ جاگروتی میں  شمولیت اختیار کی۔بنجارہ ہلز میں واقع جاگروتی دفتر میں صدرِ تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے پیر کے دن راجیش نائک کو کھنڈوا پہنا کر تنظیم میں خوش آمدید کہا۔کویتا نے اس موقع پر کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران انہیں راجیش نائک کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تھا، اور آج ان کا تلنگانہ جاگروتی میں شامل ہونا ایک خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کے تمام کارکنوں کو ایک بار پھر متحد ہوکر سماجی تلنگانہ کی تشکیل کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔

راجیش نائک نے اس موقع پر کہا کہ وہ کویتا اکا کے بلانے پر تلنگانہ جاگروتی میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کویتا اکا نے تلنگانہ تحریک کے مجاہدین کی ازسرِ نو یکجہتی کی اپیل کی تھی، اور اسی اپیل پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے جاگروتی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران وہ متعدد مشکلات سے گزرے، اپنی جائیدادیں فروخت کر کے تحریک میں سرگرم کردار ادا کیا، مگر ریاست کے قیام کے بعد انہیں توقع کے مطابق شناخت حاصل نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے آنے والے رہنماؤں کو ترجیح اور فروغ دیا جا رہا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے بی آر ایس پارٹی چھوڑ کر تلنگانہ جاگروتی میں شمولیت اختیار کی ہے۔اس موقع پر تلنگانہ جاگروتی کے ورکنگ صدر ایل. روپ سنگھ، جنرل سکریٹری نوین آچاری، قائدین اسماعیل، سمپت گوڑ، کے سرینواس، شری کانت گوڑ، پانڈو رنگا ریڈی اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button