ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

اے پی:بچہ کو گود میں اٹھاتے ہوئے ایک خاتون کانسٹیبل نے ٹریفک کو باقاعدہ بنایا

اے پی:بچہ کو گود میں اٹھاتے ہوئے ایک خاتون کانسٹیبل نے ٹریفک کو باقاعدہ بنایا،ویڈیو وائرل، ایس پی نے ستائش کی

حیدرآباد: اے پی کے مشرقی گوداوری ضلع کے سامرلاکوٹہ ٹاون میں بچہ کو گود میں اٹھاتے ہوئے ایک خاتون کانسٹیبل جس کی شناخت جئے شانتی کے طورپر کی گئی ہے، نے ٹریفک کو باقاعدہ بنایا۔اس کی ویڈیو سوشیل میڈیاپرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی ہے۔
رنگم پیٹ پولیس اسٹیشن سے وابستہ جئے شانتی اپنی ڈیوٹی کے ختم ہونے کے بعد رات کے وقت گھر جارہی تھی کہ اس نے دیکھا کہ سامرلا کوٹہ۔کاکناڈاروڈ پرایمبولنس ٹریفک میں پھنس گئی۔
ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے کے باوجود اس خاتون کانسٹیبل نے ٹریفک کو کلیر کیا۔اس کی لگن کی عوام کی جانب سے ستائش کرتے ہوئے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔مشرقی گوداوری ضلع کے ایس پی نرسمہاکشورنے خاتون کانسٹیبل کیلئے انعام کااعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button