جرائم و حادثات
خاتون اے ایس آئی نے خودکشی کی کوشش کی

خاتون اے ایس آئی نے خودکشی کی کوشش کی
سب انسپکٹرکی مبینہ ہراسانی پر ایک خاتون اے ایس آئی نے خودکشی کی کوشش کی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے چلپچڈپولیس اسٹیشن کے احاطہ میں پیش آیا۔اس اے ایس آئی کی شناخت 45سالہ سدھارانی کے طورپر کی گئی ہے جس نے پھانسی لگا کر خودکشی کرنے کی مبینہ کوشش کی تاہم اس کے ساتھیوں نے اسے بچا لیا اور اسے مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔خاتون اے ایس آئی نے کہا کہ ایس آئی اسے ہراساں کر رہا تھا۔ اس نے مزید الزام لگایا کہ ایس آئی نے یہاں تعیناتی کے بعد سے اس کے ساتھ ناروا سلوک کیا۔ خاتون اے ایس آئی نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایس آئی نے اس کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔خاتون اے ایس آئی اسپتال میں زیر علاج ہے۔اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔



