تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

گورنمنٹ میڈیکل کالج، ناگرکرنول میں سرکاری نشان کے بجائے تلنگانہ کے مختلف نشان کا استعمال

گورنمنٹ میڈیکل کالج، ناگرکرنول میں سرکاری نشان کے بجائے تلنگانہ کے مختلف نشان کا استعمال

گورنمنٹ میڈیکل کالج، ناگرکرنول میں سرکاری نشان کے بجائے تلنگانہ ریاست کے مختلف نشان کا استعمال کیاگیا۔حکومت میڈیکل کالج کے اصل باب الداخلہ پر دکھایا جانے والا نشان ریاست کے نشان سے مختلف ہے۔اس واقعہ کے سوشیل میڈیا پروائرل ہوگیا۔سوشیل میڈیا استعمال کرنے والوں نے اس پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل کالج کے اصل باب الداخلہ پر مختلف ریاستی علامت کا استعمال کیا گیا ہے۔اس پرحکومت پر تنقید کی گئی۔سوشیل میڈیا پر سرگرم افراد نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ میڈیکل کالج ناگرکرنول نے تلنگانہ حکومت کا ایک نیا نشان استعمال کیا ہے جسے حکومت نے سرکاری طور پر منظوری نہیں دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button