نارائن پیٹ میں کار،درخت سے ٹکراکر شعلہ پوش

نارائن پیٹ میں کار،درخت سے ٹکراکر شعلہ پوش
حیدرآباد۔10اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز) لاری سے امکانی حادثہ سے بچنے کے دوران کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں کار،درخت سے ٹکراکر شعلہ پوش ہوگئی۔یہ حادثہ تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے ماگنور منڈل مستقر میں واقع روڈ کیمپ کے قریب میں کل شب پیش آیا۔ مقامی افراد کے مطابق، آندھرا پردیش کے جگیاپیٹ سے منترالیہ جانے کے دوران کار کے ماگنور منڈل کے روڈ کیمپ کے قریب پہنچنے پر سامنے سے آنے والے لاری سے ہونے والے امکانی حادثہ سے بچنے کے دوران کارچلانے والے نے اس کا تو ازن کھودیا اور یہ کار درخت سے ٹکرا گئی اور اس میں تیزی سے آگ لگ گئی۔ کار کے دروازے بروقت کھل گئے جس کے سبب اس میں سوار افراد باہر نکل کر اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ حادثہ کے وقت کار میں چار بچے اور تین بالغ افراد موجود تھے۔ اس حادثہ میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔



