ریونت ریڈی نے اساتذہ کے بھرتی پروگرام کو سیاسی پلیٹ فارم بنادیا:ونود کمار

ریونت ریڈی نے اساتذہ کے بھرتی پروگرام کو سیاسی پلیٹ فارم بنادیا
کے سی آر کے دورحکومت میں سرکاری ملازمتوں پر بڑے پیمانے پر تقررات:ونود کمار
حیدرآباد۔10اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز) سابق ایم پی کریم نگر و بی آر ایس قائد بی ونود کمار نے سوال کیا کہ کیا وزیر اعلی ریونت ریڈی اور وزیر خزانہ بھٹی وکرامارکا کہہ سکتے ہیں کہ کے سی آر نے بی آر ایس حکومت کے دوران 1 لاکھ 60 ہزار ملازمتوں پرتقررات عمل میں نہیں لائے تھے؟۔ بی آر ایس کے سابق ایم پی ونود کما نے کہا کہ وزیر اعلی ریونت ریڈی اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں کی جانب سے یہ کہنا درست نہیں ہے کہ کے سی آر کے دور حکومت میں سرکاری ملازمتوں پرتقررات عمل میں نہیں آئے تھے۔ ونود کمار نے آج تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کی۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ونود کمار نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اساتذہ کی بھرتی کے پروگرام کو سیاسی پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا۔ ریونت ریڈی نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر خاندان کے افرادکو نوکریوں سے ہٹا دینے کے باعث آپ کو نوکریاں ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے دور میں ہم نے ریکارڈ سطح پر نوکریاں دیں۔



