اقلیتی اقامتی اسکول نارائن کھیڑ میں جشن یوم تعلیم

اقلیتی اقامتی اسکول نارائن کھیڑ میں جشن یوم تعلیم
نارائن کھیڑ11نومبر(آداب تلنگانہ نیوز) نارائن کھیڑ میں موجود تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول وکالج بوائز و گرلزس میں آج مولانا عبدالکلام آزاد کی 136 یوم پیدائش و یوم قومی تعلیم و یوم جشن اقلیتی فلاح وبہبود کے موقع پر مزکورہ اسکولوں وکالجوں میں جشن مناتے ہو ےتقاریر کلچرل پروگرام کیے گئے اچھی طرح خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو شال پوشی وگلپوش کر کے بس ٹیچر کاآوارڈ دیا بوائز اسکول وکالج میں خدمات انجام دینے والے وارڈن محمد ابراہیم پٹیل کو بیسٹ وارڈن کا آوارڈ دیا گیا ان مزکورہ پروگراموں میں بوائز پرنسپل ایم اے قادر گرلزس پرنسپل منجولا نارائن کھیڑ منڈل کانگریس پارٹی کے صدر ایم اے وحید طاہر مدینہ مسلم ایکشن کمیٹی کے صدر محمد معین الدین قریشی نائب صدر سید یونس کمیٹی کے ذمہ داران محمد غوث چشتی ،سیدماجید،محمدواجید،محمد یوسف، حیدر علی نواب،بلدیہ چیرمین آنند سروپ شیٹکار نائب چیرمین دارم شنکر کونسلر ایم اے مجید مزکورہ اسکولوں وکالجوں کے لکچرر اساتذہ عملہ طلباءوطالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔



